رواں سال برآمدات ایک بلین ڈالر تک پہنچے کا امکان، ایپزا

Export

Export

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی باعث سرمایہ کار پرسکوں ماحول میں کام کر رہے ہیں جس کے باعث رواں سال میں ایپزا کی برآمدات ایک بلین ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں ای پی زیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایکسپورٹ پروسسنگ زون کے چیئرمین طارق حسن نے بتایاکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے ملک کے تمام زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ تیار کرلیا ہیان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بند ہونے والے 70 یونٹس کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے مالکان سے بات چیت کی جا ئے گی۔