رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے7فیصد رہنے کا امکان

Pak Export

Pak Export

رواں مالی سال کے اختتام تک ملکی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے سات فیصد سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومتی اخراجات میں بے تحاشہ اضافے خصو صا توانائی کیشعبے کے لیے سبسڈی تخمینے سے کہیں زیادہ رہنے کی وجہ سے مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے سات فیصد سے تجاوز کرجائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے لیے مالی سال سبسڈی پچاس ارب روپے کے بجائے تین سو پچاس ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ ماہر معاشیات کے مطابق محصولات وصولیوں میں متوقع کمی کے ساتھ بجٹ کے تخمینوں کے برعکس بیرونی فنڈز کی عدم فراہمی اور حکومت کا مالیاتی ضروریات کے لیے بینکاری نظام پر انحصار افراط زر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جیسے قابو میں کر نے کیلییمانیٹری پالیسی کو سخت کیا جائے گا جو معاشی نمو کے منفی ثابت ہو گا۔