رواں مالی سال: پاکستان سے امریکا کو سب سے زیادہ برآمدات

Exports

Exports

کراچی (جیوڈیسک)رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو ایک ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر کی بھیجی گئیں۔

چین ایک ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک متحدہ عرب امارت کو اناسی کروڑ ڈالر، برطانیہ کو چھپن کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی۔

ہمسائیہ ممالک میں افغانستان کو اڑتالیس کروڑ، بنگلہ دیش کو ستائیس کروڑ جبکہ بھارت کو محض ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کی برآمدات بھیجی گئی۔