روسو

Jean-Jacques Rousseau

Jean-Jacques Rousseau

نام :: روسو

تاریخ پیداءش :: 1712

1778 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: فلسفی اور انشا

روسو کے خیال میں معاشرے کا ڈھانچہ انسانی برابری کے غیر موزوں ہے۔ اسکے خیال میں “انسان آزاد پیدا ہوا ہے لیکن ہر طرف وہ زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔

روسو انسانی مساوات کا مبلغ جینوا (Geneva) کا ایک فلسفی اور انشا پرداز، جس کی تحریریں فرانس میں انقلاب برپا کرنے کا سبب بنیں۔ جینوا میں پیدا ہوا۔

جوانی میں وطن کو خیر باد کہہ کہا اور آوارہ گردی اختیار کی۔ ایک معزز خاتون مادام وارنس کی سرپرستی میں موسیقی ، فلسفے اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1760 میں ایک مضمون سائنس اور آرٹ کا اثر اخلاق پر لکھا ۔ یہ مضمون بہت مشہور ہوا۔

دوسرے سال ناول ایملی لکھا جس میں تعلیم کے اصولوں او طریقوں پر بحث کی۔ 1762 میں معاہدہ عمرانی لکھی جس میں حکومت اور معاشرے کے اصولوں پر تبصرہ کیا۔ وہ کہتا ہے کہ انسان فطری طور پر آزاد اور نیک پیدا ہوا ہے لیکن معاشرہ اسے بدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اسے رومانیت کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔

تصورات
اسنے آزاد خیالی اور عام لوگوں کے حقوق کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔ اسکے نظریات نے انقلاب فرانس کے رہنمائوں کو بہت متاثر کیا۔ روسو کے نظریات میں انسانی برابری کے لیئے بہت شددت پائی جاتی ہے۔

اس کے خیال میں معاشرے کا ڈھانچہ انسانی برابری کے غیر موزوں ہے۔ اسکے خیال میں “انسان آزاد پیدا ہوا ہے لیکن ہر طرف وہ زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔