رہائی کے بعد محمد آصف بدنامی کا داغ مٹانے کیلئے پرعزم

mohammad asif

mohammad asif

لندن: (جیو ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف دھوکہ دہی کے الزام میں سزا پوری کرکے کینٹربری جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ محمد آصف کے وکیل روی سکل کے مطابق فاسٹ بولر اپنا نام کرپشن کیس میں کلیئر کرانا چاہتے ہیں۔ محمد آصف کو لندن کی ساتھ ورک کورٹ نے نومبر میں محمد عامر اور سلمان بٹ کے ساتھ سزا سنائی تھی۔محمد آصف ک وایک سال کیلئے جیل بھیجا گیا تھا۔

وکیل روی سکل کا کہنا ہے کہ محمد آصف کا شمار بہترین فاسٹ بولرز میں کیا جاتا تھا،وہ اپنا نام کرپشن کے الزام سے کلیئر کرانے کیلئے بے چین ہیں۔ بطور وکیل وہ اپنے موکل کی ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔ محکمہ داخلہ نے محمد آصف کی ضمانت قبول کرلی ہے انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے حکام کو یقین دلایا ہے کہ محمد آصف نہ لاپتہ ہوں گے اور نہ ہی کیس کی سماعت کے دوران غیر حاضر رہیں گے ۔

وہ لندن میں اپنا قیام بھی طویل نہیں کریں گے۔ آصف آزادی کے بعد اپنی سزا کو چیلنج کریں گے اور اس وقت تک لندن میں رہیں گے جب تک اعلی عدالت انہیں الزام سے بری یا سزا کی توثیق نہ کر دے۔