ریاض حسین شاہ نے توہین آمیز فلم کے خلاف نے راولپنڈی سے کراچی تک لیبک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

راولپنڈی ( منظور حسین )جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے توہین آمیز فلم کے خلاف نے راولپنڈی سے کراچی تک لیبک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے 8 نومبربروزجمعرات راولپنڈی کے فوارہ چوک سے جماعت اہلسنت پاکستان کا لانگ مارچ شروع ہوکر گوجر خان،جہلم،گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، گکھڑمنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال سے ہوتا ہو ا ملتان بہاولپور،رحیم یارخان جائے گااور وہاں سے صادق آباد،سکھر،حیدرآبادسے ہوتا ہوا 4د ن میں کراچی پہنچے گا9نومبرکوداتا دربار میںعاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کاحلف اٹھائیں گے لانگ مارچ میں تما م سیاسی ومذہبی جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز جماعت اہل سنت پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ عالمی طاقتیںاور مسلم حکمران دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اگرآزادی رائے کے حق کا غلط استعمال بند نہ ہوا تو بین الاقوامی امن متاثر ہو سکتا ہے انبیاء کرام کی توہین آمیز واقعات کو رکوانے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کرانے کیلئے مسلم ممالک کے حکمران اقوام متحدہ پر دبائو ڈالیں اور امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا احتجاج کیا جائے لا نگ مارچ کا بنیادی مقصدعالمی طاقتوں و اداروں کو یہ باورکرانا ہے کہ مسلمان کسی بھی صورت رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے اور ہم اس وقت تک احتجاجی جاری رکھیں گے جب تک توہین آمیز فلم پر پابندی اور ملعون پروڈیوسرکو گرفتار کر کے پھانسی نہیں دی جاتی۔

علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ یو این او اور او آئی سی کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے وگرنہ کسی وقت بھی حالات نازک صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔لانگ مارچ کی تفصیلات بتاتے ہوئے علامہ سید ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ راولپنڈی کی تمام مقتدر شخصیات استاذ العلماء علامہ سید حسین الدین پیر محمد نقیب الرحمان،پیرڈاکٹر سرفراز سیفی، پیر سید سلطان شاہ ,پیر سید مخدوم عباس شاہ ،پیر سید جابر علی شاہ ، مفتی لیاقت علی،علامہ محمد رضوان انجم، صاحبزادہ محمد عثمان غنی،علامہ مفتی فضل جمیل،علامہ بشیرالقادری،صاحبزادہ حافظ محمد زبیر،میاں فاروق مصطفائی ،راجہ آصف علی خان اور ڈاکٹر حمزہ مصطفائی سمیت اہل سنت کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ور کارکنان اور زندگی کے مخلتف شعبہ جات سے تعلعق رکھنے والے عاشقان رسول شرکت کریں گے راولپنڈی تا کراچی لانگ مارچ کے لیے جگہ جگہ جماعت اہلسنت ،مصطفائی تحریک اور انجمن طلباء اسلام کے کارکنان کے علاوہ علماء و مشائخ اور عوام اہلسنت استقبالیہ کیمپ لگائیں گیاور دوارن لانگ مارچ مختلف مقامات پر 500کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔انھوں نے نے کہا کہ جماعت اہلسنت نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے گی کہ وہ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی وابستگی کے اظہارکے لیے لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی،تحریک انصاف، مرکزی جمیعت علمائے پاکستان سنی تحریک ، مسلم لیگ ق ، این این پی اور ایم کیو ایم سمیت ملک کی تمام پارٹیوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاہم یہ لانگ مارچ ہر قسم کی سیاسی گروہ بندی سے بالا تر ہوکر صرف اور صرف مذہبی سرگرمی کی حد تک محدود ہوگا۔