ریلوے میں کرپشن روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس نے ریلوے کرپش کیس نمٹاتے ہوئے کرپشن کے مقدمات پر موثرکار روائی کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے مستقبل میں کرپشن روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ریلوے کرپشن کیس میں محکمے کے وکیل نواز کھرل نے عدالت کو بتایا مقدمات کے آغاز کے وقت تین سو باسٹھ انجن خراب تھے ۔ جن میں سے زیادہ تر کی مرمت کر دی گئی ہے۔ نئی ٹرین سروسز بھی شروع کی گئی ہیں۔ مزید ٹرین سروسز کے لیے جلد ٹینڈر جا ری کئے جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا ریلوے کے سابق ملازمین کو پہنشن کی سہولت ریلیز پر ملنی چاہیے۔ ٹکٹوں کی چیکنگ کا نظام کمپوٹرائز کیا جائے۔ تو پچیس فیصد کرپشن کم ہو جائے گی۔