رینجرز قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی ، سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس انور جمالی کا کہنا ہے رینجرز قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی جس سے ملزمان کو فائدہ ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران طلبی پر ڈی جی رینجرز بھی پیش ہوئے، جسٹس انور ظہیرنے ریمارکس میں کہا رینجرز ملزمان کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی، ملزم کو گرفتار کر کیکئی دن رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔ اس سے استغاثہ کا کیس تباہ ہو جاتا ہے اور ملزمان کو شک کا فائدہ ملتا ہے۔