زربابا اور چالیس چوروں کا یوم حساب قریب آچکا: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ زر بابا اور چالیس چوروں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے اور عوام آئندہ انتخابات میں میں زر بابا کا کڑا احتساب کریں گے۔

ایوان وزیر اعلی لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار برس کے دوران نا اہل حکمرانوں نے ریکارڈ کرپشن اور لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ رینٹل پاور پراجیکٹس میں اربوں روپے لوٹے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شمسی ،ہائیڈل اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور جرمن کمپنی کے ساتھ معاہدہ خوش آئند ہے۔