زرداری، منموہن سنگھ ملاقات مثبت،تعمیری رہی،بھارتی سیکرٹری خارجہ

Ranjan

Ranjan

نئی دہلی : (جیو ڈیسک) بھارت کے سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی نے کہاہے زرداری منموہن ملاقات تعمیری رہی جس میں کشمیر اور سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات ہوئی۔ نئی ویزا پالیسی کے معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے ہونگے۔

میڈیا بریفنگ میں رنجن متھائی کا کہنا تھا دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ کشمیر اور سیاچن سمیت تمام تفصیہ طلب تنازعات کے علاوہ حافظ سعید کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی تاہم ملاقات کا مرکزی نکتہ تعلقات کی بہتری تھی۔

انھوں نے کہا صدر زرداری کو نئی ویزا پالیسی کی تفصیلات بتائی گئی۔ توقع ہے ایک دو ہفتے میں اس معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ کا اجلاس آئندہ سال جنوری میں ہوگا۔ جس میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے متعلق بات چیت ہوگی۔