زرداری قوم کا لوٹا ہوا پیسہ وآپس کریں قوم شکر گزار ہو گی۔ رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے بینک بنانے کے نئے اعلان سے یونس حبیب سمیت بہت سارے بینکار ڈاکوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اپنے بیا ن میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر زرداری سرائیکی بینک کے حوالے سے باتیں کررہے ہیں لیکن کیا وہ سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے پیسے کو بھول گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری قوم کا لوٹا ہوا پیسا وآپس کریں قوم ان کی شکر گزار ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے سرائیکی بینک کے اعلان سے یونس حبیب سمیت بینکار ڈاکوؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔