زرمبادلہ کے ذخائر میں 22کروڑ ڈالر کی کمی

currency

currency

(جیو ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بائیس کروڑ ڈالر کم ہوکر سولہ ارب بیالیس کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوارن زرمبادلہ کے زخائر میں بائیس کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ زرمبادلہ میں ذخائر میں کمی کی وجہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے سے حاصل کیے گئے قرض کی پہلی قسط انتالیس کروڑ ڈالر مارچ کے پہلے ہفتے میں ادا کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر بارہ ارب چھ کروڑ تئیس لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر چار ارب چھتیس کروڑ بائیس لاکھ ڈالرکے رہ گئے ہیں۔