سات رکنی بنچ کے3ججز اپیل کی سماعت نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

سبی : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے وزیراعظم توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو سات رکنی بنچ کے تین ججز اس کی سماعت نہیں کر سکیں گے۔

سبی میں تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے سنایا۔ وزیراعظم کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تو بنچ میں موجود سات میں سے تین ججز اس کی سماعت نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا ججزکی کمی دور کرنے کیلئے مزید اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں دو ایڈیشنل اور ایک ایڈہاک جج شامل کیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا بعض اوقات انتظامیہ ایسے فیصلے کرتی ہے جو عوام کے حقوق کے منافی ہوتے ہیں۔ عدالتی اداروں کی مضبوطی کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ کی سبی بنچ کی عمارت کا افتتاح کیا۔