سارک الیکشن منیجمنٹ باڈیز کی سربراہ کانفرنس اسلام میں طلب

electionاسلام آباد : سار ک الیکشن منیجمنٹ باڈیز کی سربراہ کانفرنس اسلام آباد میں 8 ستمبرکو طلب کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دس ستمبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بھارت ،بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان سمیت دیگر رکن ممالک نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس کانفرنس میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔