سال 2012 امریکی ڈرون حملوں میں کمی

Drone Attacks

Drone Attacks

پاکستان میں سال دوہزار بارہ میں امریکی ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک نیو امریکا فاونڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں میں سال بہ سال کمی ہوئی ہے۔

رواں سال چھیالیس ڈرون حملے ہوئے۔ دوہزار گیارہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے بہترحملے کئے جبکہ سن دوہزاردس میں ایک سوبائیس حملے کیے گئے تھے۔

پاکستان میں ڈرون حملے جون دوہزار چارسے شروع ہوئے جس میں رواں برس ستمبرتک تین ہزار تین سو پچیس افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان کے برخلاف یمن میں ڈرون حملوں میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سن 2012 میں46 ڈرون حملے ہوئے۔ 2011 میں 72 حملے کئے گئے۔ 2010 میں ڈرون حملوں کی تعداد122 تھی۔ ڈرون حملوں میں تین ہزارسے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ 2004 میں ڈرون حملے شروع ہوئے۔