سانحہ لاہور : جاں بحق 20 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بند روڈ کے علاقے کھوکھرٹان میں جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والاسلوشن بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 22 افراد میں 20 کی لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئی ہیں۔بندروڈ کے علاقے کھوکھرٹاون میں واقعہ سلوشن بنانے کی فیکٹری کے جنریٹرمیں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی کمروں پر مشتمل دومنزلہ فیکٹری عمارت کواپنی لپیٹ میں لیلیااطلاع پرریسکیوکی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں ۔

آتشزدگی کے دوران فیکٹری میں دھوان بھرجانے سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ متعدد بار شکایات کے باوجود غیرقانونی فیکٹری کو بند نہیں کیا گیا۔ریسکیوآپریشن کے دوران لاشوں اورزخمیوں کوجائے حادثہ سینکال کرقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونیوالوں کیلواحقین کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے5 ،5 لاکھ اور زخمیوں کو75 ،75 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیاگیاہے واقعہ کی تحقیقات کیلیے حکومت نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔