سبی میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

Sibi blast

Sibi blast

سبی(جیوڈیسک)سبی کے علاقے نشتر چوک میں دھماکے سے 5 افراد کی ہلاکت جبکہ 15 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے کریم چوک میں ہونے والے دھماکے کا بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس سے متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں متقل کردیا گیا۔

حادثے کی شدت کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔