سبی : یو اے ای کے شہزادے کے قافلے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

Sibi

Sibi

سبی (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی میں ڈاکوؤں نے متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ محمد کے قافلے کو لوٹ لیا۔ پاکستان میں آئے متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ محمد کے قافلے کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔

زرائع کے مطابق ڈاکو یو اے ای کے شیخ محمد کے قافلے سے انتہائی قیمتی سامان، ایک لاکھ40 ہزار روپے اور4 ہزار 500 کویتی دینار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ زرائع کے مطابق یو اے ای کے شہزادے شیخ محمد کا قافلہ جھل مگسی سے لہڑی آرہا تھا۔