سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد اضافے کی سفارش

Workers

Workers

پاکستان : (جیو ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئیوفاقی محکمہ خزانہ نے سفارشات تیار کر لیں۔ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں تقریبا سو فیصد جبکہ جاری تنخواہ میں 25 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آیندہ بجٹ سال 2012,13 میں تمام ایڈہاک ریلیف الانسزکو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سیگریڈ ایک کی کم ازکم بنیادی تنخواہ 4 ہزار 300 سے بڑھ کر 6 ہزار 600 روپے ہو جائے گی جبکہ گریڈ 22 کی کم ازکم بنیادی تنخواہ43ہزارسے بڑھ کر80ہزارروپے ہو جائے گی۔ جبکہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کیملازمین کے میڈیکل الانس میں سو فیصد اضافہ متوقع ہے جس سے میڈیکل الانس ایک ہزارروپے سے بڑھ کر دو ہزار روپے ہو جائے گا۔ تمام ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 50فیصد اضافہ متوقع ہے گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کا کنوینس الانس 50 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے جس کے بعد کنوینس الانس1ہزار 150سے بڑھ کر1 ہزار725روپے ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی محکمہ خزانہ نے سفارشات وزارت خزانہ کو دے دی ہیں اوروفاقی کابینہ ان سفارشات کی حتمی منظوری دے گی۔