سرگودھا: ٹیچر تشدد کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

aslam madhiana

aslam madhiana

سرگودھا : (جیو ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج میاں انور نذیر نے اسکول ٹیچر نفیس خان لودھی پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ہے۔

سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھیوں کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ سکول ٹیچر نفیس خان ایمبولینس کے ذریعے احاطہ عدالت میں آئے جہاں سے اسٹریچر پر انہیں فاضل جج کے روبرو پیش کیا گیا،ہفتہ کے روز سماعت کے دوران مقدمہ کے ایک اور گواہ اے ایس آئی محمد سرفراز کے بیانات قلمبند کئے گئے جس کے بعدملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور نفیس خان لودھی کے وکلانے اب تک بیانات قلمبند کروانے والے گواہان اے ایس آئی عطا محمد، کانسٹیبل امتیاز، تھانہ مڈھ رانجھا کے نائب محرر عنصر محمود اور اے ایس آئی محمد سرفراز سے جراح کی اور بحث مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

مقدمہ میں کل 26گواہان ہیں جن میں سے چار گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔