سرگودھا : ٹیچر پر تشدد کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

sargodha

sargodha

سرگودھا : (جیو ڈیسک)ٹیچر تشدد کیس میں سیاسی مداخلت اور ڈی پی او سرگودھا کی صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف سرگودھا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ سرگودھا میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے تحت احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی پی او سرگودھا کے تبادلے کے خلاف اور مظلوم ٹیچر سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تاجر راہنماؤں نے کہا کہ مظلوم ٹیچر نفیس خان کی داد رسی کرنے والے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ منظور نہیں۔ مظاہرین نے تشدد میں ملوث پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اسلم مڈھانہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔