سری لنکا ، نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹی 20 بارش کی نذر

Srilanka V Newzealand

Srilanka V Newzealand

بارش کی وجہ سے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ نتیجہ خیز نہ ہوسکا۔ پالی کیلے میں کھیلا جانے والا سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔

پھر نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جس کے بعد میچ کو چودہ اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے سات وکٹ پر چوہتر رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا نے اپنی اننگز شروع کی اور دو اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر چھ رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی اور میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنا پڑا۔