سری لنکا سے سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم آج یو اے ای پہنچ گئی

pakistan cricket

pakistan cricket

سری لنکا سے سیریز جیتنے کا عزم لئے مصباح الحق کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔ یواے ای میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا جائیگا۔
سیریز کا آغاز منگل کو ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔ لاہور میں پاکستان ٹیم نے مختصر تربیتی کیمپ میں خامیوں کودور کرنے کی کوشش کی۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکاآسان ٹیم نہیں ہے اسے زیرکرنے کیلئے بہت محنت کرناہوگی۔ لیکن ٹیم کی کارکردگی بتدریج بہتر ہورہی ہے اورکھلاڑی فتح کیلئے پراعتماد ہیں۔عبوری کوچ محسن حسن خان نے کہاکہ پاکستان ٹیم میںبہت صلاحیتیں اوراگرکھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کھیل پیش کیا تو انشااللہ سیریز جیت کر وطن واپس آئیں گے۔