سری لنکا : پارلیمانی کمیشن چیف جسٹس کو مجرم قرار دیدیا

Sri Lanka

Sri Lanka

سری لنکا (جیوڈیسک) سری لنکا کے پارلیمانی کمیشن نے چیف جسٹس شیرانی بندرا نائیکے کو مجرم قرار دے دیا۔ سری لنکن وزیر اور پارلیمانی کمیشن کے رکن سری پال ڈی سلوا نے میڈیا کو بتایا کہ چیف جسٹس پر تین الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس شیرانی پر چودہ الزامات لگائے گئے تھے جن میں ناجائز اثاثوں سے لے کر اختیارات کے ناجائز استعمال تک کے الزام شامل تھے۔

سری لنکا میں صدر چیف جسٹس کو تعینات کرتا ہے لیکن اس کو صرف پارلیمان مواخذے کے بعد ہٹا سکتی ہے۔ پارلیمانی کمیشن کی سفارشات اسمبلی میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد شیرانی بندرا نائیکے کو چیف جسٹس کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہو گا۔ گیارہ رکنی پارلیمانی کمیشن میں شامل اپوزیشن کے چاروں ارکان اور چیف جسٹس پہلے ہی کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔