سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شاہد آفریدی یواے ای روانہ

shahid afridi

shahid afridi

سری لنکا کیخلاف گیارہ نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے آل راونڈر شاہد آفریدی یو اے ای روانہ ہوگئے۔ یو اے ای روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے، اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔انھوں نے کہا کہ وہ تنقید کرنے والوں سے خوفزدہ نہیں صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران مینجمنٹ سے اختلافات کی باتیں منظر عام پر لانے کی وجہ سے پی سی بی نے نا صرف شوکاز نوٹس جاری کیا بلکہ دورہ آئرلینڈ کیلئے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا تھا جس پر شاہد آفریدی نے احتجاجا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ چیرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے رخصت ہوجانے کے بعد انھوں نیریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ سے ملاقات کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انکا نام منتخب کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا اور وہ ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دینگے۔