سری لنکن تاجروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، امین فہیم

amin

amin

پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے سری لنکا کے تاجروں کا اعلی سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
سری لنکا کے وزیر صنعت اور تجارت رشاد باتھیو تھین نے سینئر وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم سے کولمبو میں ایک ملاقات کے دوران کہا ہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے سری لنکا کے تاجروں کا اعلی سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، اس موقع پر مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت بھی ممکن ہوسکے گی۔
سینئر وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سری لنکا کے تاجروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوں، سری لنکا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کیا اور تجارت کے فروغ میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دے رہا ہے، سری لنکن وزیر نے پاکستان میں پھلوں اور سبزیوں سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔