سری لنکن ٹیم پرحملہ،3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

lahore court

lahore court

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو اور جسٹس کاظم رضا پر مشتمل دورکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیلوں کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تینوں ملزمان عبید ،قاری اشفاق اور امان نے اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے جس کی وجہ سے عدالتی حکم پر ملزمان کوپیش نہ کیا جاسکا ۔عدالت نے تینوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ملزمان کو ستائیس فروری کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔