سستی بجلی فراہم نہیں کر سکتے ہیں، وزیر خزانہ

hafeez

hafeez

اسلام آباد: (جیوڈیسک) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت مسئلہ بجلی کی فراہمی کا نہیں بلکہ سستی بجلی کا ہے اور اس وقت حکومت تیل سے بننے والی بجلی لاگت سے کم قیمت پر فراہم نہیں کر سکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے پری بجٹ سیمینار میں بتایا کہ عوام کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کے لئے چار سال میں بجلی پر ایک ہزار ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ انہوں نے کہا رواں سال ملک میں معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ سات فیصد رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں اور صوبوں کو دو سال میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے آٹھہ سو ارب دیئے وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ملازمتوں کے مواقع اور اقتصادی ترقی آئندہ بجٹ کے اہم اہداف ہیں۔