سعودی کمپنی پٹرومن نے پاکستان میں کاروبار شروع کردیا

petromin

petromin

لاہور : (جیو ڈیسک) سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی پیٹرومن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا ہے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں پیٹرومن کے سی ای او سمیر ناور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا کے چالیس ممالک میں ایکسپورٹ کے بعد پاکستان میں مصنوعات کا افتتاح یہاں کی مارکیٹ کی اہمیت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیٹرومن پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی اور منافع بخش مارکیٹ تصور کرتی ہے جس کی بنا پر وسیع سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سمیر ناور نے واضح کیا کہ پاکستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں پیٹرومن موبل آئل کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔