سعید اجمل ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر

Saeed ajmal

Saeed ajmal

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ف اسپنر سعید اجمل ابوظہبی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے۔ پہلی پوزیشن کے لیے سعید اجمل جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین سے چوراسی پوائنٹس پیچھے ہیں۔
سعید اجمل نے ابوظہبی ٹیسٹ میں مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عبدالرحمان بھی انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد کیریئر میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین باولرز میں شامل ہوگئے ہیں۔
موجودہ آئی سی سی ٹیسٹ باولرز رینکنگ میں عبدالرحمان نویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور سرفہرست ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر عمر گل بھی سولہویں نمبر پرپہنچ گئیہیں۔