سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ، مصباح پابندی کی زد میں

misbah

misbah

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد اکیس رنز سے کامیابی تو حاصل کر لی لیکن کھلاڑی اور کپتان مصباح الحق سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے سے نہ بچ سکے۔

میچ ریفری آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون نے دو اوور کم ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا بیس فیصد اور کپتان مصباح الحق پر چالیس فیصد جرمانہ عائد کیا ھے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر آئندہ بارہ ماہ میں پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر پھر جرمانہ ہوا تو کپتان مصباح الحق پر ایک میچ کی پابندی عائد ھو سکتی ھے۔