سماہنی چوک میں گندہ نالہ بند نالے کا گندہ پانی سڑک پر پھیل کر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا
Posted on October 12, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی چوک میں گندہ نالہ بند نالے کا گندہ پانی سڑک پر پھیل کر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کا گزرنا محال نالہ بندش کو بلدیہ بھمبر اور محکمہ شاہرات ایک دوسرے کو مورودالزام ٹھہرانے میں مصروف شہریوں اور دوکانداروں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق سماہنی چوک کے عین وسط سے گزرنے والے گندے نالے کے بند ہوجا نے کاباعث نالے کا گندہ پانی سڑک پر پھیل کر ایک بڑے جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے جس سے اندرون شہر جانے والی ٹریفک اور پیدل گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعدد شہری آئے روز نالے کے گندے پانی میں گزرتے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوئے ہیں شہریوں اور مقامی دوکانداروں نے صحافیوں کوبتایا کہ ہم نے اس سے قبل بھی بلدیہ بھمبر کو اس درپیش مسلہ بارے آگاہ کیا لیکن بلدیہ بھمبر کے حکام نے اسے محکمہ شاہرات کا قصورقرار دیتے ہوئے ٹال مٹول کر دی اور تاحال دونوں محکمے مذکورہ نالہ کی بندش کو ایک دوسرے پر ڈال کر بر ی الذمہ ہو رہے ہیں شہریوں نے کہاکہ ہمارا ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ ہیکہ شہر کے مین چوک میں بند ہو جانے والے گندے نالے سے درپیش مسلہ کو حل کرانے کیلئے نوٹس لیں اور مذکورہ مسلہ کو دور کرنے کیلئے ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔