سندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

polling

polling

سندھ اسمبلی کی دونشستوں پی ایس ترپن ٹنڈو محمد خان اور پی ایس ستاون بدین پرضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ دونوں نشستیں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انتقال اور استعفے کے باعث خالی ہوئیں۔

پی ایس ترپن ٹنڈو محمد خان پرپیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ اور آزاد امیدوار میر مشتاق تالپر کے درمیان سخت مقابلا متوقع ہے۔یہ نشست وحیدہ شاہ کے شوہر سید محسن شاہ بخاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی، پی ایس ترپن کے ایک سو دوپولنگ اسٹیشن میں پچپن حساس اور پندرہ انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو بارہ ہے۔

پی ایس ستاون بدین کی نشست ذوالفقار مرزا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی جس پر ان کے بیٹے حسنین مرزا کا مقابلہ مسلم لیگ ہم خیال کے علی بخش عرف پپو شاہ سے ہے، پی ایس ستاون پر ایک سو پندرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ووٹرز کی تعداد ستانوے ہزار چار سو اناسی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔