سندھ بھر میں 3 دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

Sindh CNG Stations

Sindh CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی نے اہلیان سندھ کو سال نو کا تحفہ تین دن سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی شکل میں دیا۔ صوبے بھر کے گیس اسٹیشنز تین دن کے لیے بند کر دیے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح آٹھ بجے سے بہتر گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ گیس اسٹیشن جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ سردی کے باعث گیس کی ڈیمانڈ بڑھنے پر سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لیے بند کیا گیا۔ بندش سے پہلے لوگ گاڑیوں میں گیس بھروانے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے۔