سندھ ہائی کورٹ : تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Sindh High court

Sindh High court

سندھ ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن تسنیم، جسٹس اظہر رضوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور بار ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ججوں کی کمی کے مسئلے سے آگاہ ہیں، یہ مسئلہ جلد حل کرلیں گے ، آٹھ سے دس ججز اسی ماہ آجائیں گے۔