سنگاپور کیخلاف دوستانہ میچز کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان

Pakistan Football Team

Pakistan Football Team

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سنگاپور کے خلاف دو دوستانہ میچوں کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔جعفر خان قومی فٹبال ٹیم کی قیادت کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنیکل پرویز میر نے بتایا کہ قومی فٹبال ٹیم میں کپتان جعفر خان، جہانگیر، یوسف اعجاز، ثمر اسحاق، نوید احمد، صدام حسین،کامران خان، محمد احمد، محمد حمید، ذیشان رحمان، شبیر خان، عمر ملک، فیصل اقبال، محمد عادل، ضیا الاسلام، عدنان فاروق، کلیم اللہ، محمد مجاہد، سعید احمد، محمد رسول، حسن بشیر اور محمد علی شامل ہیں۔قومی فٹبال ٹیم سولہ اور انیس نومبر کو دو دوستانہ فٹبال میچ میزبان ٹیم کے خلاف سنگاپور میں کھیلے گی۔