سوئس عدالت کو خط نہ لکھ کر جرم نہیں کیا۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھ کر انھوں نے کوئی فوجداری جرم نہیں کیا، سپریم کورٹ کے فیصلہ سے وہ وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے نااہل نہیں ہوئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وزیراعظم نے کہا کہ کہ انھوں نے آئین کی پاسداری کی۔ مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کے لئے صبر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قانون سپریم کورٹ کے نئے ججوں کی تقرری کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مسائل عدلیہ سے آ رہے ہیں بلکہ مسائل عدلیہ کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے لو گ پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد برطانیہ کا دورہ کریں گے اور دو طرفہ تعلقات میں اضافہ اور سٹریٹجک ڈائیلاگ کو فروغ دیں گے۔