سول ایوی ایشن نے بھوجا ائیر پر پابندی لگا دی

bhoja airline

bhoja airline

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سول ایوی ایشن نے بھوجا ائیر پر پابندی لگا دی ہے ۔ کمپنی جب تین طیارے پورے کرے۔ تبھی سروس کی اجازت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق قومی ایوی ایشن پالیسی کے تحت اندرون ملک آپریشن کیلئے تین سے کم طیارے استعمام کرنے پر ایئرلائن پر پابندی ہوتی ہے ، بھوجا ایئر طیارے حادثے کے بعد بھوجا ایئر کے پاس صرف تین طیارے رہ گئے تھے جس پر اسٹار ایوی ایشن سے حاصل کیے گئے ڈی نائن طیارے کو واپس کردیا تھا جس کی وجہ سے بھوجا ایئرکے پاس صرف دو طیارے رہ گئے اور وہ صرف لاہور کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔

وزارت دفاع نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھوجا ایئر لائن پر پابندی عائد کردی ہے ، جس پر بھوجا ایئرنے اپنا آپریشن بند کردیا ہے جبکہ بھوجا ایئر ذرائع کے مطابق بھوجا ایئر کے پاس آئندہ چند روز میں دو طیارے آنے کے بعد اس پابندی سے مستثنی ہوجائیں گے اور آپریشن دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔