سٹینڈرڈ چارٹر ڈ بینک عالمی معیار کا بینک ہے ، جو کہ پاکستان میں بہترین سروس متعارف کروا رہا ہے : شمائلہ وسیم

standard chartered bank

standard chartered bank

گجرات (جی پی آئی) سٹینڈرڈ چارٹر ڈ بینک عالمی معیار کا بینک ہے ، جو کہ پاکستان میں بہترین سروس متعارف کروا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار شمائلہ وسیم قائم قام برانچ منیجر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نہ صرف پورے پاکستان میں اپنا ایک وسیع نیٹ ورک رکھتا ہے بلکہ بیرون ملک بھی بہت سی برانچیں کام کر رہی ہیں اور عالمی بینکاری میں بینک نے اپنا نام بنایا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ضلع گجرات کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ عام آدمی کو بھی کاروباری افراد کی طرح بھرپور تعاون حاصل ہو سکے ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بہت کم عرصہ میں پاکستان میں اپنا نام منوایا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا بینک شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور گجرات کی عوام کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔