سٹیٹ بینک نے حکومتی پیپرز خرید کر سرمائے کی قلت دور کر دی

State Bank

State Bank

پاکستان : (جیو ڈیسک) سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے حکومتی پیپرز خرید کر سرمایہ فراہم کردیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سو تیس ارب روپے کی فراہمی سات روز کے لئے ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے او ایم او کے لئے ایک سو ستتر ارب پینتیس کروڑ کی پیشکش فراہم کیں۔ خریدے گئے حکومتی تمسکات پر گیارہ اعشاریہ پانچ سات فیصد سالانہ کے حساب سے شرح سود ادا کیا جائے گا۔