سپریم کورٹ: این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد :  سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے لئے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس اطہر سعید شامل ہیں۔ ان میں سے تین ججز کا تعلق سندھ سے ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا تھا کہ میمو معاملے کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کا اجلاس اور این ایو او عملدرامد کیس کی سماعت سولہ جنوری کو ہوگی۔ ان کیلئے بیک وقت دو جگہ پیش ہونا ممکن نہیں ہے اس لئے انھیں بتایا جائے کہ وہ کس جگہ پیش ہوں۔ جس پر چیف جسٹس نے جوابی خط میں فیصلہ اٹارنی جنرل پر چھوڑ دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میمو کی تحقیقات اور این ایر او عملدرامد کیس دونوں اہم ہیں، اٹارنی جنرل خود فیصلہ کریں کہ سولہ جنوری کو کس مقدمے میں پیش ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے میمو کیس میں حسین حقانی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کیلئے بھی گیارہ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا۔ جو سترہ جنوری کو سماعت کرے گا۔