سپریم کورٹ میں این آر او نظرثانی کیس کی سماعت

Supreame Court

Supreame Court

چیف جسٹس کی سربراہی میں 17رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے. وفاق کے وکیل کی حیثیت سے بابراعوان کے دلائل جاری ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں سماعت کے علاوہ بھی کئی پیشرفت ہوئی ہیں۔ کمال اظفر کی جگہ وکیل بننے والے لطیف کھوسہ بھی گورنر پنجاب بن گئے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے استفسار کیا کہ کمال اظفر کو کیوں ہٹایا گیا۔ بابر اعوان نے جواب دیا کہ کمال اظفرکو وزیر اعظم کا مشیر بنانے کے بعد بنادیا گیاتھا۔ کمال اظفر کیمشیربننیکے بعد لطیف کھوسہ کودلائل کی اجازت دی گئی۔
چیف جسٹس نے پھر پوچھا کہ کمال اظفر کومشیر کس تاریخ کو بنایا گیا تھا۔ بابر اعوان کا جواب تھا کہ انہیں26 اکتوبر 2010 کو مشیر بنایا گیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سماعت سے صرف 10روز پہلے کمال اظفر کو ہٹادیا گیا۔