سپریم کورٹ کا جج بن کر فون کرنے والا جعلساز گرفتار

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک) خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کر کے ڈی جی او جی ڈی سی ایل کو فون کرنے والے جعلساز کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کوہسار پولیس کے مطابق ، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کی درخواست پر فیض علی سید ایڈووکیٹ کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے پاس خود کو سپریم کورٹ کے جسٹس ناصر الملک ظاہر کر کے فون کرتا تھا اور پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ایک مقدمہ حل کرنے کی پیشکش کرچکا تھا۔ ملزم کو تھانہ کوہسار میں منتقل کر دیا گیا۔