سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج کراچی میں بد امنی کیس کی سماعت کریگا

karachi supreme court

karachi supreme court

کراچی : سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کراچی بد امنی از خود نوٹس کیس کی سماعت آج سے دوبارہ کریگا۔گزشتہ ایک ہفتہ جاری رہنے والی سماعت میں آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز، ایڈوکیٹ جنرل، اٹارنی جنرل، آئی ایس آئی، آئی بی، اور دیگر کی جانب سے بینچ کو کراچی کی بد امنی سے متعلق صورتحال پر رپورٹس ، بریفنگ اور دلائل دئیے گئے۔ لارجر بینچ کو ایم کیو ایم، اے این پی، عوامی تحریک، جماعت اسلامی، سندھ بچاو کمیٹی کے وکلا سمیت سندھ بار کونسل کراچی بار کونسل اور ملیر بار کی جانب سے بھی دلائل اور رپورٹس پیش کی گئی۔
کل سے شروع ہونے والی سماعت میں سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر انور منصور خان اور دیگر وکلا اپنے دلائل دینگے، اس موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔