سپریم کورٹ کی ہدایت پر سوئس حکام کو خط لکھ دیا جائیگا۔ اعتزاز

aitzaz ahsan

aitzaz ahsan

توہین عدالت کیس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اگر واضح ہدایت دے تو سوئس حکام کو خط لکھ دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں نے اعتزاز احسن سے سوال کیا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہو رہی ہے جس کے جواب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اگر ہدایت کرتی ہے تو سوئس حکام کو خط لکھ دیا جائے گا۔
اس سوال پر کہ سپریم کورٹ تو پہلے ہی خط لکنے کے حوالے سے احکامات دے چکی ہے کے جواب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر عدالت کی جانب سے واضح ہدایات دی جاتی ہیں تو خط لکھا جائے گا۔