سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ فضل کریم

Fazal Kareem

Fazal Kareem

خانیوال : (جیو ڈیسک) سنی اتحاد کے مرکزی چیرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے جب تک الیکش کمیشن غیرجانبدار نہیں ہو گا اس وقت تک شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔

خانیوال ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چہرے وہی ہیں لیکن لوگ پارٹیاں بدل رہے ہیں جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی اور سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے۔