سچن ٹنڈولکرکا ستارہ گردش میں،سنچریوں کی سنچری پرحسرت

tendulkar

tendulkar

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ستارہ تاحال گردش میں ہے، ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھی لٹل ماسٹر کا سنچریوں کی سنچری کرنے کاخواب ادھورا رہ گیا۔
سیریز کے آخری ٹیسٹ میں لٹل ماسٹر آنکھوں میں سنچریوں کی سنچری کا خواب لیے میدان میں اترے تھے مگر انہیں اس بار بھی ناامید کاسامنا کرنا پڑا جب وہ محض پچیس رنز پر پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوگئے۔ چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔