سچن ٹنڈولکر کا سنچریوں کی سنچری بنانے کا خواب ادھورا

tendulkar

tendulkar

ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ پھر سنچریوں کی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ سہ ملکی سیریز میں سری لنکا کیخلاف ٹنڈولکر ایک اور موقع گنوا بیٹھے ہیں۔

آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران سری لنکا کیخلاف بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکراڑتالیس رنز پر آٹ ہوگئے۔ دورہ آسٹریلیا میں شامل ٹیسٹ سیریز میں بھی سچن ٹنڈولکر سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

سچن ٹنڈولکر نےآخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں سنچری گزشتہ سال جنوبی افریقہ کیخلاف اسکور کی تھی۔ ماسٹر بلاسٹر کو ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔