سکھر میں ایم کیو ایم کا جلسہ عام تاریخی ہو گا۔ الطاف حسین

altaf

altaf

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سکھر میں ہونے والا ایم کیو ایم کا جلسہ عام تاریخی ہو گا۔ عوام جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے لئے جلسے کو کامیاب بنائیں۔
ذرائع سے گفتگو میں انھوں نے کہا سکھر کا جلسہ ایساعظیم الشان ہو گا کہ سندھ ہی نہیں پاکستان بھر کے عوام دیکھیں گے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسے کو شرکت کرکے ثابت کردیں کہ سندھ متحد ہے اور ہمیں آپس میں لڑانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انھوں نے صوبے میں آباد اقیلتی عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔