سکھر: نادرا ملازمین کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج

sukkar

sukkar

نادرا ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے کیخلاف دفاتر کو تالے لگا کر ہڑتال کی او ر فوارہ چوک سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی نادر امپلائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے اور دفاتر کو تالے لگا کر احتجاج کریں گے۔